اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جو ارومچی میںہیں سنکیانگ کے گورنر ذاکر سے ملاقات کی سنکیانگ کے گورنر نے وزیر خزانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وفد کے دورے سے نہ صرف پاک چین تعلقات میں اضافہ ہوگا بلکہ سنکیانگ اور گلگت وبلتستان کے عوام میں روابطہ بھی بڑھیں گے دریں اثناءوزیر خزانہ نے اقتصادی تعاون انسٹی ٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی رابطہ کے مقاصد سے پوری طرح وابستہ ہے۔
وزیرخزانہ اسحق ڈار کی ارومچی میں سنکیانگ کے گورنر سے ملاقات
Sep 08, 2017