شرجیل خان کیس کا تفصیلی فیصلہ آج سنایا جائےگا

Sep 08, 2017

 لاہور(نمائندہ سپورٹس )سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں شرجیل خان کیس کا تفصیلی فیصلہ آج سنایا جائے گا، پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل کے رکن وسیم باری کی نجی مصروفیت کی وجہ سے فیصلے میں ہوئی۔سپاٹ فکسنگ کیس میں اینٹی کرپشن ٹریبونل نے شرجیل خان کیس کا مختصر فیصلہ 30 اگست کو سنایا تھا۔، ذرائع کے مطابق ٹریبونل آج کیس کا تفصیلی فیصلہ سنائے گا۔ تفصیلی فیصلہ سنانے میں ایک دن کی تاخیرٹریبونل کے رکن وسیم باری کی کراچی میں نجی مصروفیت کے باعث ہوئی ہے۔ وسیم باری بھی آج لاہور پہنچیں گے۔ شرجیل خان کو پانچ سال پابندی کی سزا سنائی تھی۔

مزیدخبریں