ڈیل پوٹرو نے راجر فیڈرر کویو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا

Sep 08, 2017

نیو یارک (سپورٹس ڈیسک )سابق چیمپئن راجر فیڈرر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔انہیں ارجنٹینا کے مارٹن ڈیل پوٹرو نے شکست دی جبکہ رافیل نڈال روسی کھلاڑی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ٹاپ سیڈ رافیل نڈال نے روس کے 19 سالہ آندرے ربلیو کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔نڈال نے حریف کھلاڑی کے خلاف بآسانی چھ۔ ایک چھ۔ دو اور چھ۔ دو سے فتح حاصل کی۔سیمی فائنل میں نڈال کا مقابلہ ارجنٹینا کے مارٹن ڈیل پوٹرو سے ہوگا۔خواتین کا کوارٹر فائنل جمہوریہ چیک کی ورلڈ نمبر ون کیرولینا پلیسکووا کیلئے ڈراو¿نا خواب ثابت ہوا۔ انہیں امریکہ کی کوکو وینڈی ویگے نے سات چھ اور چھ تین سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ ویمنز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل راو¿نڈ میں امریکہ کی میڈیسن کیز نے استونیہ کی کایا کنیپی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔تاہم اپ سیٹ شکست کے بعد جمہوریہ چیک کی عالمی نمبر ایک کیرولینا پلسکووا کا سفر یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں تمام ہو گیا۔ مینز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں سپین کے پابلو کارینو بسٹا کا مقابلہ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال اور ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو مدمقابل ہوں گے۔خواتین سیمی فائنل میں پہنچنے والی چاروں کھلاڑیوں کا تعلق میزبان امریکہ سے ہے۔پہلے سیمی فائنل میں وینس ولیمز کا مقابلہ سلونی سٹیفنز سے اور دوسرا سیمی فائنل میڈیسن کیز اور وانڈیج کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں