راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ ) دفاع پاکستان کونسل اور جماعة الدعوة کی جانب سے برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ آج بروز جمعہ دوپہر 1:30بجے مرکز القدسسیف اللہ لودھی روڈ صدر میں ہو گا ، احتجاجی مظاہرے سے مختلف جماعتوں کے رہنما خطاب کریں گے ، جماعة الدعوة راولپنڈی کے رہنما محمد طلحہ نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ برمی مسلمانوں پر اذیت ناک مظالم کے باوجود دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں شرمناک کردار ادا کر رہی ہیں۔ برمی پناہ گزینوں کی حالت انتہائی ابتر ہے۔ مسلم حکمران خاموش تماشائی نہ بنیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ برما میں بدترین مظالم پر سلامتی کونسل کی خاموشی اس بات کا اعتراف ہے کہ اقوام متحدہ کو مسلمانوں کے قتل عام سے کوئی غرض نہیں۔ مسلم مقبوضہ خطوں کے مسائل پر مسلم امہ کو خاموش نہیں بیٹھنا چاہیے۔