بھارتی کرکٹ بورڈ کی بدنظمی، آسٹریلیا سے سیریز کا شیڈول ہی نہ بنایا

نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی کرکٹ بورڈ کی بدنظمی عیاں ہوگئی، ٹیم کو 17ستمبر سے 11 اکتوبر کے درمیان آسٹریلیا سے ہوم گراﺅنڈ پر 5 ون ڈے اور 3 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں لیکن ابھی تک شیڈول ترتیب نہیں دیا جا سکا۔بھارتی کرکٹ ٹیم کو 17ستمبر سے 11 اکتوبر کے درمیان آسٹریلیا سے ہوم گراﺅنڈ پر 5 ون ڈے اور 3 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں لیکن ابھی تک شیڈول ترتیب نہیں دیا جا سکا۔اس کے بعد کوہلی الیون کو جنوبی افریقہ جانا ہوگا جہاں میزبان بورڈ26 دسمبر سے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کھیلنے کا خواہاں ہے لیکن بھارت کی ہوم گرانڈ پر کمٹمنٹ 24 دسمبر کو مکمل ہوں گی۔آسٹریلیا سے سیریز شروع ہونے میں2 ہفتے باقی رہ گئے لیکن تاحال وینیوز اور میچز کی تاریخوں کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی، دوسری جانب انگلش کرکٹ بورڈ نے آئندہ سمر کا تفصیلی شیڈول گزشتہ دنوں جاری کردیا تھا، جس میں وہ بھارت ، آسٹریلیا اور پاکستان کی میزبانی کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...