لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر نے کہا کہ اب تک تین مرتبہ ہائی کورٹ کا بینچ کلثوم نواز کے خلاف میری رٹ کی سماعت کے حوالے سے بنا اور ٹوٹا ساری شریف فیملی نیب زدہ ہے لیکن پھر بھی پچاس پچاس سرکاری گاڑےوں کے پروٹوکول میں مریم نواز والدہ کی انتخابی مہم چلا رہی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی الیکشن آفس میں وکیل چودھری بیرسٹر ظفر کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی نا اہلی پر دائر درخواست پر انصاف میں تاخیر ہو رہی ہےہماری عدلیہ سے درخواست ہے کہ الیکشن سے قبل اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔پیپلز پارٹی کے رہنما محمدا شرف بھٹی نے کہا فوج کی نگرانی میں ہی ہمارے جیالے آزادانہ اور منصفانہ طریقے سے فیصل میر کی انتخابی مہم کو چلا سکتے ہیں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے کہاکہ اگر میاں نوازشریف وزیراعظم کے ساتھ ساتھ وزارت خارجہ کا قلمدان اپنے پاس رکھنے کی بجائے کسی قابل شخص کو پاکستان کا وزیر خارجہ بناتے تو آج پاکستان کو ان خالات کا سامنہ نہ کرنا پڑتا پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری عدنا ن سرور گورسی نے کہا کہ جن لوگوں نے اپنے اعلانات کے مطابق ابھی تک بھی لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کی ہے حلقہ این اے 120کے عوام کو اپنے ووٹ کی طاقت سے ان کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کردینا چاہئے ۔پیپلز پارٹی کے رہنما شیخ عرفان ایڈووکیٹ نے میانمار میں روہنگیا کے مسلمانوں پر ظلم وستم پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا ہے پیپلز پارٹی کے رہنما افنان صادق بٹ نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شرےف 35سالوں سے پنجاب مےں حکومت مےں کرنے کے باوجود جو نہےں کر سکے وہ اب فیصل میر ےہاں سے کامےاب ہو کر کر کے دےکھائیں گے ۔
کلثوم نواز کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر انصاف میں تاخیر ہو رہی ہے:فیصل میر
Sep 08, 2017