اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحرےک انصاف کے مرکزی رہنماءڈاکٹر شہزاد وسےم نے کہا ہے مےانمار مےں مسلمانوں کے خلاف مظالم قابل قبول نہےں ہماری حکومت کی جانب سے آن سان سوچی کو واضح پےغام نہےں جا سکا کہ وہ روہنگےامسلمانوں کے خلاف اپنی شرمناک پالےسی فوری ترک کرےں اپنے بےان مےں ڈاکٹر شہزاد وسےم نے کہا کہ مےانمار مےں جس طرح مسلمانوں کے خلاف حکومتی تشدد اور جبر جاری ہے وہ اس کی شدےد الفاظ مےں مذمت کرتے ہےںپوری پاکستانی قوم ان دلخراش مظالم پر سراپا احتجاج ہے اےک طرف بھارت مقبوضہ کشمےر مےں نہتے کشمےرےوں پر ظلم مےں مصروف ہے اور دوسری جانب مےانمار مےں مسلمانوں کی نسل کشی جا ری ہے خطے مےں مسلمانوں کے خلاف حکومتوں کی سطح پر ےہ لہر ناقابل قبول ہے ہماری حکومت کی ناقص خارجہ پالےسی کا نتےجہ ہے کہ آج وہ مقبوضہ کشمےر اور مےانمار مےں جاری مظالم کی واضح طور پر مذمت بھی نہےں کر سکی لےکن پوری قوم کی آواز مےانمار اور مقبوضہ کشمےر کے مسلمانوں کے شانہ بشانہ ہے۔