صوابی (آئی این پی) خیبر پی کے کے عالمی شہرت یافتہ دانشور ، ریڈیو پاکستان پشاور کے ڈائریکٹر، اداکار و ہدایت کار اور کئی کتابوں کے مصنف نثار محمد خان طویل علالت کے بعد 80سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ نماز جمعہ کے بعد ان کے آبائی گائوں شاہ منصور ضلع صوابی میں ادا کی گئی اور بعدازاں آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ جنازہ میں پی ٹی وی ، ریڈیو پاکستان کے ملازمین کے علاوہ صوبے کے مختلف علاقوں سے شعراء ، ادیبوں ، صحافیوں ، عمائدین علاقہ سمیت ہر مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نثار محمد خان نے پشتو کی کامیاب ترین فلموں ''اوربل''اور ''مخرور''(مفرور)میں لازوال اداکاری کے نہ صرف جوہر دکھائے بلکہ ان دونوں فلموں کے لئے خود کہانیاں مرتب کی تھی اوربل فلم میں بد ر منیر کے ساتھ پولیس انسپکٹر جب کہ مفرور فلم میں آصف خان کے ساتھ ولن کا کر دار ادا کیا تھا۔