پارلیمنٹ کی تزئین و آرائش کیلئے11کروڑ کے ٹینڈر جاری

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) پارلیمنٹ کی تزئین وآرائش کےلئے 11کروڑ35لاکھ روپے کے ٹینڈر جاری کر دئےے گئے ، ارکان پارلیمنٹ کے فرنیچر کےلئے 3کروڑ ، پرانے فرنیچر کی پالش پر 45لاکھ روپے،پارلیمنٹ لاجز کے باتھ روم اپ گریڈ کرنے پر 95لاکھ روپے کے ٹینڈر جاری کردیے گئے ۔ پارلیمنٹ لاجز کے باتھ روم اپ گریڈ کرنے پر 95لاکھ روپے کا ٹینڈر دے دیا گیا ہے جبکہ ارکان پارلیمنٹ کے کچنز پر 60لاکھ روپے لگیں گے ۔ نئے ارکان کےلئے 50لاکھ روپے کے پردے خریدنے کا ٹینڈر بھی جاری کیا گیا جبکہ اراکین پارلیمنٹ کےلئے 40لاکھ کے قالین خریدے جا رہے ہیں ۔
پارلیمنٹ/ ٹینڈر

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...