بھارتی ریاست تلنگانہ نے ریاستی اسمبلی تحلیل کرنے کی قرارداد منظور کر لی

حیدرآباددکن (اے پی پی) بھارتی ریاست تلنگانہ اسمبلی کو تحلیل کرنے کی قرارداد کابینہ میں منظورکرلی گئی۔ریاستی اسمبلی کی تحلیل اور ریاست میں جلد انتخابات کے سلسلہ میں گزشتہ کئی دنوں سے اطلاعات گشت کر رہی تھیں۔اس سلسلے میں کل ریاستی کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں یہ فیصلہ لیاگیا۔اس اجلاس کے فوری بعد وزیراعلیٰ خصوصی بس کے ذریعہ ریاستی وزرا کے ساتھ گورنر نرسمہن سے ملاقات کرنے کیلئے راج بھون گئے جہاں انہوں نے اسمبلی کو تحلیل کرنے کی کابینہ میں منظورہ قرارداد کی نقل گورنر کے حوالے کی۔اس طرح اب ریاست میں جلد انتخابات کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ریاستی اسمبلی کے انتخابات لوک سبھا کے انتخابات کے ساتھ ہونے والے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...