چین نے امریکہ سے سویا بین کی درآمد روک کر برازیل سے منگوانا شروع کر دی

ہربن (اے پی پی) چین نے امریکہ سے سویا بین کی تقریباً تمام تر درآمد روک کر برازیل سے منگوانا شروع کر دی۔چین سویا بین درآمد کرنے والا دنیا کا بڑا ملک ہے تاہم گذشتہ سال امریکہ سے سویا بین کی درآمد میں 60 فیصد تک کمی لائی گئی اس کے بدلے برازیل سے سویا بین منگوانا شروع کر دیا گیا ہے۔جیوسان گروپ کے مطابق پہلے سے طے شدہ سودوں کے انحصار مالی سال 2018/2019 کے دوران چین امریکا سے صرف 7 لاکھ ٹن سویا بین منگوائے گا،گزشتہ مالی سال میں 27.85 ملین ٹن امریکی سویا بین درآمد کیاگیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...