پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل کے زیر اہتمام تین روزہ برائیڈل فیشن ویک ختم

Sep 08, 2018

لاہور(کلچر ل رپورٹر)پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل کے زیر اہتمام تین روزہ برائیڈل فیشن ویک ختم ہوگیا جس کے آخری دن ماڈلز کے علاوہ نامور فنکاروں نے بھی شرکت کی ۔ان میں ماہرہ خان،فواد خان اور جگن کاظم نمایاں ہیں۔برائیڈل فیشن شو میں ملک کے نامور ڈیزائنر نومی انصاری،ریما اینڈ شہربانو،سائرہ شاکرہ،علی ذیشان،ندا ازور،لاجونتی،احمد بلال،میشا لاکھانی،زینب سلمان،فرح اینڈ فاطمہ،فرازمنان،نکی اینڈ نیناں،عمرفاروق،ایچ ایس وائے اور کامیار روکنی کے کے ملبوسات کی نمائش کی گئی۔فیشن ویک کے تینوں روز بہت سے نامور فنکاروں نے شرکت کی جن میں ماوراحسین،عروہ حسین،فرحان سعید،ایمن خان،اقراعزیز،صبا قمر،مہرین سید سمیت بہت سے دیگر فنکار شامل ہیں۔

مزیدخبریں