واپڈا انٹر یونٹ تیراکی مقابلے این ٹی ڈی سی نے جیت لئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) واپڈا انٹر یونٹ تیراکی مقابلے این ٹی ڈی سی نے جیت لئے۔ این ٹی ڈی سی نے مجموعی طور پر 359 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 224 پوائنٹس کیساتھ دوسری جبکہ گوجرانوالہ الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی 192 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ این ٹی ڈی سی نے مجموعی طور پر 16 طلائی تمغے، چاندی کے 2 جبکہ کانسی کے 4 تمغے حاصل کئے۔تین روزہ تیراکی مقابلوں کا انعقاد واپڈا سپورٹس کمپلیکس نیو کوٹ لکھپت لاہور میں ہوا۔ جس کی میزبانی کے فرائض این ٹی ڈی سی نے سرانجام دیئے۔ واضح رہے کہ این ٹی ڈی سی کی ٹیم میں شامل حمزہ ملک اور حسیب طارق نے حال ہی میں انڈونیشیا میں منعقد ہونے والی ایشیئن گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ این ٹی ڈی سی نے مسلسل تیسرے سال سے تیراکی کے مقابلے جیتنے کا اعزاز برقرار رکھا۔ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی وجاہت سعید رانا اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور تحائف تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن محمد دلبر غوری سمیت این ٹی ڈی سی، واپڈا اور تقسیم کار کمپنیوں کے افسران بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...