پی ٹی آئی کیخلاف پراپیگنڈا کرنیوالے گریبانوں میں جھانکیں: اعجاز چودھری

لاہور ( سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری سے ان کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی علماء ونگ کے وفد میںقاری افضل حیدری کی قیادت میںمولانا سعید اویس الرحمان،مفتی شوکت اللہ، قاری میر فیاضِ،قاری عبداللہ، قاری احمد مدنی اور قاری خلیل الرحمان چترالی کی ملاقات جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔اعجازچوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی کیخلا ف پراپیگنڈہ کرنے والو اپنے گر یبانو ں میں جھا نکیں عوام نے جس تبد یلی کیلئے عمران خان کو ووٹ دیا ہے اس کی ثمرات جلد آ نا شروع ہو جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن