احتساب عدالت نے احد چیمہ کیخلاف مزید ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا وکلاءکو آج دلائل دینے کی ہدایت

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب لاہور کے جج سید نجم الحسن نے آشیانہ سکینڈل کے مرکزی ملزم سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کیخلاف دائر ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر ملزم کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا ہے اور فریقین کے وکلاءکو حکم دیا ہے کہ وہ آج عدالت میں پیش ہو کر دلائل دیں گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے موقع پر نیب لاہور نے ملزم احد چیمہ کو عدالت میں پیش کر دیا لیکن ریفرنس کی تفتیش کرنے والا نیب لاہور کا افسر عدالت میں پیش نہ ہو سکابتایاگیا ہے کہ سماعت کے دوران نیب لاہور نے ایک مرتبہ پھر احد چیمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی لیکن ایسا کرنے سے انکار کر دیا اور ریفرنس کی سماعت آج صبح تک کیلئے ملتوی کر دی۔

احد چیمہ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...