معاشی انقلاب کے ذریعے ملک کو مسائل سے نکال کرترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑاکریں گے

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) پنجاب کے وزیراطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت کی پہلی ترجیح پاکستان ہے پاکستان کے لئے جئیں اور مریں گے اور معاشی انقلاب کے ذریعے اسے مسائل سے نکال کرترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑاکریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئی کیا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ وطن کے لیے قربانیاں پیش کرنے والے شہداء کوخراج سلام پیش کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اپنا ایک ہی مشن ہے جیوتوعلی کی طرح اورشہیدہوحسین کی طرح۔سپاہی مقبول حسین کا ذکرکرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ۔انھوں نے کہاکہ مقبول حسین پاکستان کا جنرل ہے جنہوں نے 40 سال قیدوبندکی صوبتیں برداشت کیں مگرپاکستان زندہ بادکا نعرہ ترک نہیں کیا۔یہاں تک اس کی زبان کاٹ دی گئی مگراس کے باجودوہ دیواروں پرپاکستان زندہ بادلکھتے رہے۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ثقافتی میدان میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے اورفنکاروں کی فلاح وبہبودکے لیے بھرپوراقدامات کریں گے۔فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس،پرفارمنس اکیڈیمیزکے قیام ،پنجاب آئیڈل سمیت کئی منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔تقریب میں فہدشیخ،ناہیدمنظور،ڈائریکٹراین ایف ریاض سومرو،ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدشریک تھے۔فنکاروں میں مسعودخواجہ،قربان نیازی،خرم ذیشان،مہرانجم،رداجعفری،ولی جعفری،غلام عباس شامل تھے۔ گلوکاروں نے نغمات کے ذریعے شہداء کوخراج تحسین پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن