لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمشن ،پیپلز پارٹی ، جماعت اسلامی کے89ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کردیا

لاہور(آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کے انتخاب کو غیر آئینی قرار دینے سے متعلق درخواست پر الیکشن کمشن اور 69 ارکان قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کردیا۔جسٹس شاہد وحید پر مشتمل سنگل بینچ نے وزیر اعظم عمران خان کے انتخاب کو غیر آئینی قرار دینے کی جلد سماعت سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔عدالت میں دائر درخواست میں وزیر اعظم عمران خان، الیکشن کمیشن، پاکستان پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی سمیت 69 رکن اسمبلی کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ملک کی 2 بڑی سیاسی جماعتوں نے ووٹ نہیں دیے جبکہ قانون کے مطابق وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کے ہر رکن کا ووٹ ڈالنا ضروری ہے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی ایوان میں موجود رہیں لیکن انہوں نے انتخاب میں ووٹ نہیں ڈالا، لہٰذا دونوں سیاسی جماعتوں کے 69 ووٹوں کے بغیر وزیر اعظم کا انتخاب کرنا قانون کے منافی ہے۔بعد ازاں عدالت نے الیکشن کمشن اور وزیر اعظم کے انتخاب میں ووٹ نہ ڈالنے والے پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے 69 ارکان کو نوٹس جاری کردیئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...