وزیراعظم کا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، مزید چار نئے وزراءکابینہ میں شامل ہونگے

Sep 08, 2018 | 18:58

ویب ڈیسک

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان وزیراعظم ہاﺅس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں 4 نئے وزرا کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں عمر ایوب، علی زیدی، میاں محمد سومرو اور مراد سعید شامل ہیں۔ترجمان کا کہناہے کہ عمر ایوب خان کو توانائی، علی زیدی کو بحری امور اور میاں محمد سومرو کو نجکاری کا قلمدان دیا جائے گا جبکہ مراد سعید کے قلمدان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ 23 ارکان پر مشتمل ہے جس میں 17 وزرا اور 5 مشیر شامل ہیں جب کہ شہریار آفریدی کو حال ہی میں وزیر مملکت برائے داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

مزیدخبریں