مستردشدہ سیاستدانوں کی حکومت مخالف سازشیں ناکام ہونگی:سعدیہ سہیل رانا

لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ مسترد شدہ سیاستدانوں کی حکومت کے خلاف سازشیں کسی کام نہیں آئیں گی۔ دو خاندانوں نے 5 ارب ڈالر ملک سے منی لانڈرنگ کے ذریعہ باہر بھیجے ہیں وہ یہ پیسے واپس کریں یا سزا کے لئے تیار ہوجائیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ معیشت کی بنیادیں رکھی جا چکی ہیں ، ملکی ترقی کی راہ میں جو لوگ بھی رکاوٹیں ڈالیں گے وہ ناکامی سے دوچار ہونگے ، ملک میں معاشی بحران کی ذمہ دار سابق حکومت ہے ، ملک کے تمام مسائل بتدریج حل کرلیں گے، 10 سالوں میں 60ارب ڈالر قرضے کا ایک بڑا حجم سابق حکمرانوں کی جیبوں میں چلا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن