کشمیر ی بچوں کو تعلیمی اورتفریحی سرگرمیوں سے محروم کردیاگیا :افشاں لطیف

Sep 08, 2019

لاہور(پ ر ) کاشانہ ویلفیئرہوم میں روزانہ کی بنیاد پر پانچوں نمازوں کے بعد اہل کشمیر اوراہل فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی طورپر دعائوں کااہتمام کیا جاتا ہے۔ کاشانہ میں زیرکفالت یتیم ومستحق بیٹیوں نے یوم فضائیہ پاکستان کو بھرپورجوش وجذبہ کے ساتھ منانے کااہتمام کیا۔بیٹیوں نے اپنے معصوم چہروں پر مصنوعی خون لگاکر جموں وکشمیر کے مظلوم اوریتیم بچوں اوریوم دفاع کی مناسبت سے شہدائے پاک فوج کے یتیم بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔تقریب میں کاشانہ کی انتھک سپرنٹنڈنٹ مسزافشاں لطیف اوردوسرے شرکاء سمیت بیٹیوں کی طرف سے شہدائے کشمیر اورشہدائے افواج پاکستان کے درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔ کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ مسزافشاں لطیف نے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عہد حاضر کے بچے انتہائی حساس اوردنیا میں پیش آنیوالے واقعات سے باخبر ہیں۔ہمارے ہمسایہ ملک بھارت میں کشمیریوں اوربالخصوص کشمیری بچوں کو جوبدترین ظلم وزیادتی کاسامنا ہے ان کی حالت زاربارے سن کرکاشانہ کے بچے بھی سہم جاتے ہیں۔

مزیدخبریں