چیچہ وطنی (نامہ نگار) شوہر نے معمولی تلخ کلامی پر اپنی بہن اور خالہ کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کر کے نعش احاطہ مویشیاں میں گڑھا کھود کر دبا دی۔ مقتولہ انیلہ بی بی 3بچوں کی ماں تھی۔ تفصیل کے مطابق چیچہ وطنی کے نواحی گائوں بستی تارڑ میں محمد آصف نے معمولی رنجش پر دوسری بیوی انیلہ بی بی کو قتل کر کے سسرال میں فون کر کے اطلاع دی کہ ان کی بیٹی گھر سے بھاگ گئی ہے۔ جس کے بعد قاتل محمد آصف اپنی بہن رانی بی بی، خالہ وزیراں بی بی اور 3 بچوں کو لیکر گھر سے فرار ہو گیا۔ مقتولہ کی بہن فوزیہ بی بی اور ورثاء نے مقتولہ کے گھر پہنچ کر جانچ پڑتال کی تو احاطہ مویشیا ں میں کئی جگہ پر تازہ مٹی کے نشانات پائے گئے۔ جگہ کھودنے پر مقتولہ انیلہ بی بی کی لاش برآمد ہو گئی۔ اطلاع پر پولیس تھانہ صدر نے نعش پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ تاہم ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔ ملزم محمد آصف مقتولہ انیلہ بی بی کا ماموں زاد کزن بھی تھا۔
چیچہ وطنی: بیوی کو قتل کر کے نعش گڑھے میں دبا دی
Sep 08, 2019