فرانسیسی صدر کی اہلیہ کو بدصورت کہنے پر برازیل کے وزیر اقتصادیات نے معافی مانگ لی

برازیلیا (انٹر نیشنل ڈیسک) فرانس کے صدر کی اہلیہ بریگیٹ میکرون کو بدصورت کہنے پر برازیل کے وزیر اقتصادیات پالو گیٹس نے معافی مانگ لی۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کی خاتون اول کو برازیلی وزیر کی جانب سے بدصورت کہنے پر دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی اس معذرت کے بعد کم ہو گئی ہے تاہم فرانسیسی عوام برازیل کے صدر سے بھی معذرت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن