وارسا(انٹرنیشنل ڈیسک)یورپی کمشن کے ایک رکن کے عہدے کے لیے پولینڈ کے نامزد کردہ امیدوار کے خلاف بدعنوانی کی چھان بین جاری ہے۔ یورپی محکموں میں بدعنوانی کی روک تھام کے ادارے ’اولاف‘ کے مطابق یانوش ووچیئیکوفسکی نے یورپی پارلیمان کی اپنی رکنیت کے دوران اپنے سفری اخراجات کا حساب کتاب مناسب انداز میں نہیں رکھا تھا۔