راولپنڈی (آن لا ئن ) ترجما ن پا ک فوج میجر جنرل آصف غفور نے یوم دفاع و شہداء کی غیر معمولی کوریج بالخصوص الیکٹرانک میڈیا پر باربار نشریات پر میڈیا سے اظہار تشکر کر تے ہو ئے کہا کہ شہدا ہما را فخر اور ان کے اہلخانہ ہما ری ذمہ داری ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے ہفتہ کے روز اپنے جاری بیان میں یو م دفاع کی غیر معمو لی کو ریج بالخصوص ری ٹیلی کاسٹ پر اظہار تشکر کر تے ہو ئے کہا کہ بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی یوم شہداء کے موقع پر شہداء کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے پہنچنے پر قوم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں اور ان کے خاندان ہماری ذمہ داری ہیں۔
شہداء کے اہلخانہ سے یکجہتی پر قوم، خصوصی کرویج کیلئے میڈیا کا شکریہ: آرمی چیف
Sep 08, 2019