بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک)چین میں بیویوں کو اْٹھا کر دوڑنے کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں شوہر حضرات نے اپنی بیگمات کو کندھوں پر اْٹھا کر خوب دوڑ لگائی۔چین کے صوبے شانزی کے شہر یولی میں منعقد ہونے والی اس دلچسپ ریس میں درجنوں جوڑوں نے حصہ لیا اور کسی لڑائی جھگڑے کے بغیر شوہروں نے اپنی بیویوں کو کندھوں پر اْٹھائے طویل راستے پر دوڑ لگائی۔مقابلے میں شرکاء کو اپنے کندھے پر بیگمات کو اْٹھا کر مقررہ فاصلہ بھی تیزی سے طے کرنا تھا۔منفرد نوعیت کے اس دلچسپ مقابلے میں جہاں کچھ شوہر اپنی اہلیہ کو اْٹھا کر دوڑنیمیں ناکام رہے اور گرتے پڑتے نظرآئے، وہیں کچھ نے کامیابی سے راستہ طے کرلیا جبکہ اس ریس کو دیکھنے والوں نے خوب انجوائے کیا۔
چین میں بیویوں کو اْٹھا کر دوڑنے کا دلچسپ مقابلہ
Sep 08, 2019