غلط ای چالان‘ شہری نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کو 5 لاکھ ہر جانے کا نوٹس بھجوا دیا

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) شہری نے غلط ای چالان بھیجنے پر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کو 5 لاکھ ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔ ہرجانے کا نوٹس رانا عمران نے ایڈووکیٹ مدثر چوہدری کی وساطت سے بجھوایا جس میں کہا گیا کہ ہے انھوں نے ہمیشہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کی ہے جبکہ سیف سٹی اتھارٹی نے ٹریفک قوانین کی خلافی ورزی پر ای چالان گھر بجھوایا ہے۔ ای چالان پر موٹرسائیکل کا نمبر واضح نہیں نوٹس وصول ہو نے پر اسے دوستوں اور فیملی ممبران کے سامنے شرمندگی اورذہنی کوفت اٹھانا پڑی۔ سیف سٹی اتھارٹی غلط ای چالان بھیجنے پر 5 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرے، ہرجانہ نہ ادا کرنے کی صورت میں قانون چارہ جوئی کے لیے عدالت عالیہ سے رجوع کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن