پاک بحریہ نے یوم بحریہ کے موقع پر ریلیز ہونے والی نئی ڈاکومنٹری کا پرومو جاری کر دیا

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) پاک بحریہ نے یوم بحریہ کے موقع پر ریلیز ہونے والی نئی ڈاکومنٹری کا پرومو جاری کر دی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ڈاکومنٹری (ضرب آب) 8 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی جو بحری دفاع کیلئے تشکیل دی جانے والی سپیشل فورس پر بنائی گئی ہے۔ ضرب آب ڈاکومنٹری سپیشل فورس اور میرینز کی آپریشنل صلاحیتوں کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میرنز اور سپیشل فورس کی پیشہ ورانہ قابلیت اور خطرات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کے مظاہرے بھی ڈاکومنٹری کا حصہ ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن