برن (نوائے وقت پورٹ) سوئس حکومت نے بھارتی صدر سے ملاقات کے ایجنڈے میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو بھی شامل کر لیا۔ سوئس محکمہ خارجہ کے مطابق بھارتی صدر رام ناتھگووند 13 ستمبر کو سوئٹزرلینڈ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ سوئس صدر مودی کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات ہوگی۔ ملاقات کے ایجنڈے میں کشمیر کی صورتحال پربات چیت بھی شامل ہے۔