بیجنگ میں پاک چین دوستی کے موضوع پر دستاویزی فلم " آئرن برادرز " کی نمائش

بیجنگ (آئی این پی ) عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ کے سلسلے میں بیجنگ کے ایک مقامی ہوٹل میں پاک چین دوستی اور تعاون کی تاریخ کے موضوع پر دستاویزی فلم " آئرن برادرز " کی نمائش کی گئی۔اس تقریب کی مہمانِ خصوصی چین میں متعین پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی تھیں۔مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے ستر سال پورے ہونے کے اس موقع پر چین اور پاکستان کے د رمیان تعاون ، شراکت داری اور سب سے بڑھ کر ہر آزمائش پر پوری اترنے والی دوستی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اس دستاویزی فلم کی نمائش ایک عمدہ موقع ہے اور اس سلسلے میں ڈیلی میل کے ایڈیٹر ان چیف مخدوم بابر کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔ پاک چین دوستی ناصرف غیر معمولی ہے اور اس سے دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے قریب آئے ہیں بلکہ یہ ہماری سفارتی پالیسی کی اہم بنیاد ہے۔علاقائی و عالمی حالات جیسے بھی ہوں بیلوث دوستی کا یہ رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن