کر اچی (اسٹاف رپورٹر)متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے وفد کے ہمر اہ مر کزی مجلس محرم منعقدہ نشتر پا رک میں شرکت کی ۔ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ،رابطہ کمیٹی رکن عبد الحسیب اور علما ء کمیٹی کے انچارج شامل تھے ۔وفد نے 7محرم الحرام کی مجلس میں شرکت کی بعد ازں مجلس کے منتظمین سے ملا قات کی ان سے انکے مسائل سے آگا ہی حا صل کی وہا ں موجو د منتخب نما ئند وں اور بلد یا تی نما ئند وں کو مو قع پر ہد ایت جا ری کی وہ منتظمین سے قر یبی رابطہ میں رہیں اس مو قع پر سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے جلوس اور مجالس کے دوران امن وامان کی صورتحا ل کو برقرار رکھنے کیلئے چوکس رہنے کی ہد ایت کی ۔ منتظمین نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیا دت کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ شہر میں امن وامان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فر وغ میں ایم کیو ایم پاکستان کا کر دار نا قابل فر اموش ہے ۔دریں اثناء ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے گلستان جو ہر میں جلو س کے دوران علم کا بجلی کے تا رو ں سے ٹکرانے کے با عث 3عزاداروں کی شہا دت اور متعدد کے جھلسنے پر اپنے گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کر تے ہو ئے شہید ہو جا نے والے عزادارو ں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ۔