لاہور( پ ر)صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی اصل روح ہیں اور ان کے ذریعے اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونے سے عوام کے بنیادی مسائل ان کی گھر کی دہلیز پر حل ہوتے ہیں ،(ن) لیگ کے دور میں بلدیاتی ادارے تو قائم کئے گئے لیکن اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کی بجائے اختیارات کا منبع نام نہار خادم اعلیٰ تھے، موجودہ حکومت نے بلدیاتی اداروں کو با اختیار بنانے کیلئے موثر قانون سازی کی ہے جس سے بلدیاتی نمائندے مالی اورانتظامی طو رپر خود مختار ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ساہیوال سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنمائوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔