بائیکو نے ایس پی ایم کی  حفاظت کیلئے کرافٹ مختص کردیا

Sep 08, 2020

کراچی(کامرس رپورٹر)بائیکو پٹرولیم نے اپنی تیرتی ہوئی بندرگاہ سنگل پوائنٹ مورنگ (ایس پی ایم)  کے لئے تیل کے حادثات سے نمٹنے کے لئے WSS-IIکرافٹ مختص کردیا ہے۔بائیکو پاکستان میں پہلی کمپنی ہے جو تیل کے حادثات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کی حامل ہے اور وہ کسی بھی ناگہانی آفت سے نبردآزما ہونے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔

مزیدخبریں