اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)کلبھوشن یادیو کیس میں وکیل کے تقرر کیلئے پاکستان نے بھارت سے دوبارہ رابطہ کیا ہے، دفترخارجہ نے بھارتی ہائی کمشن کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکمنامے کی کاپی کے ساتھ نیا نوٹ وربیل بھجوا دیا جبکہ جلد وکیل مقرر کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔ بھارتی ہائی کمشن کوعدالتی فیصلے کی کاپی بھی ارسال کردی گئی ہے۔ عدالت نے بھارت کو کلبھوشن یادیو کیلئے وکیل مقرر کرنے کا آخری موقع دے رکھا ہے، نوٹ کے ساتھ دفتر خارجہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی نقل بھی بھجوا دی ۔