شمالی وزیرستان: فورسزکا آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد وسیم زکریا 5 ساتھیوں سمیت ہلاک

Sep 08, 2020

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) شمالی وزیر ستان کے علاقہ میر علی میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس  بنیادوں پر کئے گئے آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد وسیم زکریا اپنے 5 دہشت گرد ساتھیوں  سمیت ہلاک ہو گیا ہے۔ جبکہ   10اہم دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر وسیم کا تعلق میر علی کے علاقہ حیدر خیل سے تھا اور مطلوب دہشت گرد وسیم 2019ء سے اب تک 30 مختلف دہشت گرد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔دہشت گرد وسیم زکریا علاقے میں ٹارگٹ کلنگ، حکومتی اداروں بشمول سی ایس ایس آفیسر زبید اللہ داوڑ کی شہادت اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں براہ راست ملوث تھا اور حسو خیل کے پاس آرمی کانوائے پر حملہ کرنے میں بھی ملوث تھا۔

مزیدخبریں