کرونا‘ سیلاب سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں: عالمی بنک

اسلام آباد (اے پی پی) عالمی بینک نے کہاہے کہ کروناوائرس کی وبا کے اثرات کوکم کرنے اورسیلابوں سے نمٹنے کیلئے بینک سندھ حکومت کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔ یہ بات پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرناجی بن حسائن نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹرپر جاری پیغامات میں کہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بالخصوص ضلع دادومیں سیلابوں سے پشتوں کومضبوط بنانے کیلئے سندھ ریزیلئینس پراجیکٹ سے محکمہ آبپاشی سندھ کو ہنگامی بنیادوں پر20 لاکھ ڈالرکی معاونت فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی بینک سندھ حکومت کے ساتھ مل کرسویپ پراجیکٹ کوحتمی شکل دے رہاہے۔اس پراجیکٹ کابنیادی مقصدکروناوائرس کے اثرات کو کم کرنا اورسیلاب سے نمٹنے میں معاونت فراہم کرناہے۔پراجیکٹ کے تحت کراچی میں کچرے کوبہترطریقے سے ٹھکانہ لگانے میں بھی معاونت فراہم کی جائے گی۔ناجی بن حسائن نے کہاکہ کراچی میں اس وقت سیلاب کے بعد کی صورتحال کے تناظرمیں سندھ حکومت اپنے وسائل سے فنڈز کا اجراء کرے گی۔ سویپ پراجیکٹ کی منظوری کے بعد سندھ کی حکومت ہنگامی ضروریات کیلئے استعمال شدہ فنڈز کی واپسی کیلئے درخواست دے سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...