بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) چین نے بھارت کو ایک اور دھچکہ دیدیا، چین نے کہا ارونال چل پردیش بھی ہمارا ہے، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین نے کبھی ارونال چل پردیش کو تسلیم نہیں کیا ارونا چل پردیش دراصل تبت کا جنوبی حصہ ہے، لداخ کے بعد یہ معاملہ بھی بھارت کیلئے درد سر بن گیا، بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تنازعے کے سبب تناؤ بدستور اپنے عروج پر ہے، بھارتی فوج نے کہا ہے کہ اس کے پانچ عام شہری لاپتہ ہیں جن کے بارے میں چینی فوج سے دریافت کیا گیا ہے کہ آیا وہ ان کے قبضے میں تو نہیں بھارتی فوج کے مطابق پانچوں لاپتہ افراد کا تعلق ریاست ارونا چل پردیش سے ہے جس پر چین بھی اپنا حق جتاتا ہے اور اسے جنوبی تبت کا نام دیتا ہے بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ہرش پردھان پانڈے کے مطابق ہفتے کے روز اس حوالے سے کئے گئے رابطے کا ا بھی تک چین کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔چین نے پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کا اعتراف کیا ہے۔ چین کی جانب سے سی پیک اتھارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کرونا کے بعد پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔ پاکستان اور چین کے درمیان اعتماد، تعاون اور دوستی میں بہتری آئی۔ سی پیک اتھارٹی کے قیام کے بعد منصوبوں میں نئی پیشرفت ہوئی ہے۔ چین نے ٹکا سا جواب دیتے کہا لا پتہ بھارتیوں کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔
بھارت کو پھر دھچکہ: ارونا چل پریس ہمارا علاقہ ہے: چین
Sep 08, 2020