کلرسیداں(نامہ نگار)پی ٹی آئی کلرسیداں سٹی کے نائب صدر سید سجاد حسین شاہ نے کہا ہے کہ کارکنوں کی امیدوں پر پورا اترنا میرا نصب العین ہے حقیقی معنوں میں تبدیلی کو یقینی بناؤں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں میڈم نبیلہ انعام،ملک اجمل،راجہ واجد ،سید حامد علی شاہ نے بھی خطاب کیا ۔سید سجاد حسین نے کہا کہ وہ پارٹی منشور کے مطابق حقیقی معنوں میں تبدیلی کے خواہاں ہیں برسوں کے مسائل ایک دم توحل نہیں ہوتے مگر ان کی درست سمت کا تعین کیا جاسکتا ہے ملک اجمل نے کہا کہ مافیاز کلچر کا خاتمہ ضروری ہے کلرسیداں کے اداروں کو نکیل ڈالنا ہوگی راجہ واجد واجی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے باعمل لائق باصلاحیت لوگوں کو عہدوں پر فائض کیا ہے ہم سب نے مل کر حالات کو بہتر بنانا ہے نبیلہ انعام نے کہا کہ نئے عہدیداروں سے تبدیلی آ کر رہے گی ۔