چکوال(نامہ نگار) یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں آکسفورڈ سٹی سکول چکوال میں سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل میڈم شمسہ رعنا نے کہا کہ پوری قوم جنگ ستمبرکے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ65کی جنگ میں پاک فوج کے جوانوں نے جرات اور بہادری کی لازوال تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا گیا اور اس کو اپنی فوجی طاقت پر بڑا ناز تھا مگر افواج پاکستان نے کم وسائل کے باوجود اپنے سے چار گنا زیادہ طاقت ور دشمن کو شکست دیکر پوری دنیا کو حیران کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک کی سلامتی کے حوالے سے ملک کے22کروڑ عوام سیسہ پلائی دیوار کی طرح افواج پاکستان کیساتھ آئندہ بھی مادر وطن کا دفاع کرینگے۔