اساتذہ کے کوروناٹیسٹ کرانالازمی ہیں،رہنماء پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز

Sep 08, 2020

سکھر( بیورورپورٹ) ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کے زیر اہتمام سکھر کے مقامی اسکول میں کووڈ 19 ٹیسٹ کیمپ کے چوتھے مرحلے کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 سے زائد اسکولوں کے اساتذہ اور اسٹاف کا ٹیسٹ کیا گیا اس موقع پر سماجی رہنما غلام مرتضیٰ گھانگھرو، یاسین آرائیں، جماعت اسلامی کے زبیر حفیظ شیخ، مجاہد حسین شاہ وائس چیئرمین، مظھر بھٹو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، نور نبی آرائیں، عارف جٹ، اختر پتافی، ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کی میڈم شبانہ خاصخیلی، ادریس میمن، حاجی اعجاز میمن، فیاض پٹھان، سید حسن شہید، شہزاد رضا اور دیگر موجود تھے اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند مستقبل کے لئے اساتذہ کا کورونا ٹیسٹ کرنا لازمی ہے ہم سب کو ملکر سکھر کو کورونا فری بنانا ہے اس موقع پر ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کے فیاض پٹھان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں