کاچھو کے سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبور

Sep 08, 2020

دادو  (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ(ن)سندھ کے نائب صدر اعظم لوہانی نے کہا ہے کہ ضلع دادو کی تحصیل جوہی کے سیلاب متاثرہ علاقے کاچھو کے 200سے زائد دیہات کی تباہ حالی پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔ ان دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہونے پر لوگ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ ایک ماہ ہونے کو ہے حکومتی سطح پر کوئی بحالی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کھلے آسمان تلے شب روز گذارنے پر مجبور ہیں۔ابھی تک خوراک و ٹینٹ کا حکومتی سطح پر کوئی بندوبست نہیں کیا جا سکا جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔ صحت کے حوالے سے متاثرین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔اعظم لوہانی نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کی طرح  کاچھو کے متاثرہ دیہاتوں کی بحالی کیلئے مالی پیکیج کا اعلان کرے تاکہ کاچھو کے غریب متاثرین  کے غموں اور مشکلات کا مداوا ہو سکے۔

مزیدخبریں