کراچی (نیوزرپورٹر) پوری سندھ سیلاب اور بارشواں میں ڈوب چکا ہے، اور حکومت خواب خرگوش کی نیند سورہی ہے، متاثرین کی بحالی کہ لیے رکھے گئے کروڑوں روپئے کی بجٹ جیبوں میں گئی ، سندھ کے عوام خود کو لاوارث نہ سمجھے عوام کو کرپٹ حکمرانوں سے جان چھڑانے کی خوشخبری جلد ملنے والی ہے سید صدر الدین شاہ راشدی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر سید صدر الدین شاہ راشدی سے حالیہ بارشوں میں ہونیوالے تباہی کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے ملاقات کرکے متاثرہ علاقوں متعلق تفصیلی معلومات دی اس موقع پر صلاح مشورے کے بعد متاثرہ علاقوں میں عوام کی مدد اور رلیف کیلیے ایم پی اے نصرت سحر عباسی کو فوکل پرسن بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور ان کے ساتھ ایم پی اے نند کمار گوکلانی، فقیر جادم منگریو، وقار جٹ، مبارک مہر، جام نفیس، رئیس اکبر خان مری اور خدابخش درس مدد میں ہونگے رہنما میرپور خاص سانگھڑ کھپرو بدین تھرپارکر نواب شاھ دوڑ اور دیگر علاقوں کے دورے کرکے عوام کو فوری طور پر رلیف مہیا کریں گے اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر سید صدر الدین شاہ راشدی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزرا آنکھوں پر تعصبانہ پٹیاں باندھنے کہ بجائے آنکھیں کھول کر بلا تفریق افت زدہ لوگوں کی خدمت کریں، برساتی پانی اخراج نہ ہونے کہ باعث لاکھوں ایکڑ فصل تباھ ہوچکا ہے،لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں، مگر سندھ حکومت عوام کو جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ بھی نہیں دے سکی ہے، لحاظہ ہمارا پہلے دن سے یہ مطالبہ رہا ہے کہ فوری طور سندھ کے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دیکر آبیانہ اور بجلی کی بل معاف کیے جائے اور بغیر سود کے زرعی قرضے دیئے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ فنکشنل لیگ عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی محدود وسائل ہوتے ہوئے بھی عوام کی خدمت کررہی ہے۔