کراچی ( نیوز رپورٹر)انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے چیئر مین ،سماجی رہنما محمدسلیم عطاری نے بلدیہ ٹاؤن ضلع غربی میں ’’شان صحابہ واہل بیت اطہار‘‘کے عنوان پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نبی کریم ﷺ،صحابہ کرام ،اہل بیت اطہارکے غلام ہیںان مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ محمدسلیم عطاری نے کہاکہ صحابہ کرام اوراہل بیت اطہارنے دین کی نشرواشاعت اسلام کی حفاظت کے خاطر ہرطرح کی قربانیاں پیش کیں۔ صحابہ کرام،اہل بیت اطہار کا تحفظ کرناصرف علماء کرام کی ذمہ داری نہیں ہے،بلکہ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ۔محمدسلیم عطاری نے عوام سے اپیل کی کہ تحفظ صحابہ کرام اوراہل بیت اطہارکے خاطر گھر وں سے نکلیں اور12ستمبر بروزہفتہ صبح 10بجے پرانی نمائش تاتبت سینٹر تک’’ عظمت صحابہ اوراہل بیت اطہار‘‘ جلوس میں شرکت فرمائیں ۔ گستاخ صحابہ کو یہ پیغام دیاجائے کہ صحابہ کرام واہل بیت اطہار کے غلام ابھی زندہ ہیں ۔