کراچی (نیوزرپورٹر) جما عت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے میمن مسجد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کا تصور عقیدہ ختم نبو ت کے بغیر نا ممکن ہے ۔ پاکستان میں فتنہ قادیانیت کی سر کوبی کے لئے 7 ستمبر 1974 کو قومی اسمبلی میں موجود علما ء اہلسنّت و اراکین نے قرار داد کے ذریعے قادیانیوں ، احمدیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلواکر مسلمانان پاکستان کو اس فتنہ سے بچانے کی خاطر ایمانی کردار ادا کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ قادیانی گروہ کی اسلام کے خلا ف کی جا نے والی سازشوں سے عوام کو ہو شیا ر کرتے ہو ئے کہا کہ یہو د و نصا ریٰ کے آلۂ کار قادیانی گروہ اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے سر گرم عمل ہیں جس کاتدارک انتہائی ضروری ہے ۔ دریں اثناء جما عت اہلسنّت کے تحت ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی7 ستمبرپیر کو’’یوم تحفظ ختم نبوت ‘‘منا یا گیا ،شہر بھر میں منعقد ہ اجتماعات میں علمائے کرام نے قادیانیت کے ناپاک عزائم سے قوم کو آگا ہ کیا ،تحریک ختم نبوت کے شہداء کیلئے قرآن و فاتحہ خوانی اور بلندی ٔ درجات کی دعائیںبھی کی گئیں۔
74ء کی اسمبلی نے قادیانیوں کو اقلیت قرار دیکر ایمانی کردار ادا کیا‘ شاہ عبد الحق
Sep 08, 2020