کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی و ڈپٹی کمشنر ایسٹ محمدعلی شاہ نے کہا ہے کہ ضلع شرقی میں بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے محکمہ جات اپنی کارکردگی کا بھرپور مظاہرہ کریں ٹیم ورک سے ضلع شرقی میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو بہتری کی جانب گامزن کیا جائیگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو کے ہمراہ بلدیہ شرقی کے افسران کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ دفتری اوقات کار کی پابندی کو یقینی بنائیں ۔اس موقع پر مختلف محکمہ جات سے انہوں نے گزشتہ برسات کے بعد عمارتوں کی صورتحال کے بابت دریافت کیا اور کہا کہ گزشتہ برسات کے بعد انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے پہلے اپنے دفاتر وعمارتوں کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے گا بعدازاں مرحلہ وار ضلع شرقی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو نے کہا کہ ضلع شرقی کی بہتری کیلئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی کے ساتھ ٹیم ورک کے طور پر فرائض سر انجام دئیے جائیں گے اجلاس میں سپریٹینڈنگ انجنئیر بی اینڈآر سید اظہر حسین شاہ، سپریٹینڈنگ انجنئیر ایم اینڈای مبین شیخ سمیت بلدیہ شرقی کے مختلف محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔
ٹیم ورک سے ضلع شرقی کے بلدیاتی مسائل حل کئے جائینگے: ڈپٹی کمشنر ایسٹ
Sep 08, 2020