کابل (شِنہوا) افغانستان کے مشرقی صوبہ لغمان میںطالبان حملے کے جواب میں افغان سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 25 طالبان ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ بات صوبائی حکومت کے ترجمان نے پیر کے روز بتائی ۔ترجمان اسد اللہ دولت زئی نے شنہوا کو بتایا کہ عسکریت پسندوں نے نصف شب کے وقت صوبائی دارالحکومت مھترلام کے شمال میں واقع ضلع علی شنگ کے علاقے جیبون میں سیکورٹی فورسز کے ٹھکانے پر دھاوا بول دیا۔ زمینی فوج نے فضائی مدد طلب کی اور افغان فضائیہ نے علاقے میں ایک درست فضائی حملے میں شدت پسندوں کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ مرنیوالے عسکریت پسندوں میں سے 5 کا تعلق طالبان کے سرخ جنگجوؤں کی یونٹ سے ہے جو فوجیوں سے لڑائی کے دوران رات کو دیکھنے میں مدد دینے والے آلات اور مرئی لیزر استعمال کرتے ہیں۔حملہ آور قریبی پہاڑیوں سے آئے تھے اور سیکورٹی فورسز نے جھڑپوں کے بعد ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔