اعلانات نہیں کراچی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں، بچو دیوان 

Sep 08, 2020

کراچی (نیوزرپورٹر) پاک مسلم الائنس دیوان کے چیئرمین بچو عبدالقادر دیوان نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح محض اعلان کے بجائے کراچی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں، ملک کو 70 فیصد ریونیو دینے والا شہر بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں پارٹی کے مرکزی رہنمائوں اور کارکنوں نیبڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر بچو عبدالقادر دیوان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ کراچی کی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے 11 سو ارب روپے کے پیکیج سے پانی کی قلت، نالوں کی صفائی، سیوریج سسٹم اپ گریڈ، سالڈ ویسٹ، ٹرانسپورٹ، کراچی سرکلرریلوے اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت ودیگر مسائل حل ہوسکتے ہیں لیکن سندھ اور وفاق کی طرف سے ماضی میں بھی اعلانات سامنے آتے رہے ہیں لیکن ان پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات میں اضاف ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کی ترقی میں 70 فیصد حصہ دیتا ہے لیکن اس شہر کو اپنے مسائل کے حل کیلئے فنڈز نہیں جاتے،محصولات کا 50فی صد کراچی کی ترقی پر خرچ کرنے کیلئے مختص کیاجائے۔تاکہ کراچی کے انفرااسٹریچر کی بحالی اورشہر کی ترقی کیلئے فنڈزکی کمی کاسامنانہ کرناپڑے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ذاتی دلچسپی لے کر کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے ایک اچھا اقدام اٹھایا ہے،کراچی پیکیج شہر کی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں