آئی بی اے کراچی میں  حبیب میٹرو اسکالرشپ ایوارڈ 

Sep 08, 2020

کراچی (نیوزرپورٹر) حبیب میٹروپولیٹن بینک لمیٹڈ (ایچ ایم بی ایل) نے آئی بی اے کراچی میں منعقدہ تقریب میں حبیب میٹرواسکالرشپ ایوارڈ کا آغاز کیا۔ صدر اور سی ای او ایچ ایم بی ایل، محسن علی ناتھانی، اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر، آئی بی اے کراچی، ڈاکٹر ایس اکبر زیدی نے اس معاہدے پر دستخط کیے جس کے ذریعے آئی بی اے نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام (این ٹی ایچ پی) کے دو انڈرگریجویٹ طلباء کو ان کے تعلیم کے دورانیہ میںمالی اعانت فراہم کی جائے گی۔  معاہدے کے مطابق، اسکالرشپ درخواست دہندگان کے تعلیمی ریکارڈ، اور مالی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے میرٹ کی بنیاد پر دی جائیں گی۔ اس اسکالرشپ میں داخلے، ٹیوشن، ہاسٹل، اور میس سمیت تمام تعلیمی اخراجات شامل ہوں گے۔ اس اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے، محسن علی ناتھانی نے کہا کہ حبیب میٹرو بینک غریب ومتوسط طبقے کی مالی معاونت کی شاندار روایت کو آگے بڑھا تے ہوئے آئی بی اے کے مستحق طلباء کے لیے اعلی معیاری تعلیم کی رسائی کو ممکن بنانے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔ ڈاکٹر زیدی نے بینک کے اس اقدام کی تعریف کی کہ پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہونہار طلبہ کو اس اسکالرشپ ایوارڈ سے مستفیدہونگے۔ ڈاکٹر زیدی نے کہا کہ آئی بی اے مالی مشکلات کا سامنا کرنے والے سیکڑوں طلباء کو پڑھنے کے مواقع فراہم کرتا ہے اور اس کار خیر میں ایچ ایم بی ایل جیسے عطیہ دہندگان ان کے خوابوں کے حصول میں ان کی مدد کرتے ہیں۔

مزیدخبریں