سندھ میڈیکل کالج کی سابق طالبہ ڈاکٹر امت اللہ شیخ کے بہیمانہ قتل پر پروفیسر مکرم علی و دیگر کا اظہار افسوس

Sep 08, 2020

کراچی (نیوزرپورٹر)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی المنائی پاکستان چیپٹر کے صدر پروفیسر سیدمکرم علی اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے یونیورسٹی کے سندھ میڈیکل کالج کی سابق طالبہ ڈاکٹر امت اللہ شیخ کے بہیمانہ قتل پر گہرے رنج وغم اظہار کرتے ہوئے قتل کے ذمیداروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر امت اللہ شیخ کی طب اور تعلیم کے شعبے میں خدمات کو سراہا اور ایک مستند ڈاکٹر کے مشکوک صورتحال میں قتل کی فی الفور تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔ڈاکٹر امت اللہ سندھ میڈیکل کالج کے 87-1986 بیچ کی فارغ التحصیل تھیں اور جنرل سرجن کے طور خدمات انجام دے رہی تھیں انہوں نے جے ایس ایم المنائی کے پاکستان چیپٹر کے اراکین سے اپ?ل ک? کہ اٹھ ستمبر کو سہ پہر تین بجے پی ایم اے ہاو س کراچی میں ڈاکٹر امتل کے سلسلے میں تعزیتی اجلاس میں بھرپور شرکت کرکے یکجہتی کا ثبوت دیں۔

مزیدخبریں