جے آئی یوتھ کے تحت عوامی مسائل  کے حل کے لیے  مظاہرہ 

Sep 08, 2020

کراچی (نیوزرپورٹر)جماعت اسلامی ضلع شمالی کے امیر محمد  یوسف نے کہا ہے کہ شہر کراچی کو لا وارث سمجھ لیا ہے۔ ہمیں اپنے حقوق کے حصول کے لیے اور مسائل کے حل کے لیے خود جدوجہد کرنی ہوگی۔ اہل علاقہ کے مسائل کے حل تک خاموش نہیں بیٹھیں گے اب حکومت کو ہوش میں آنا ہو گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے  جے آئی یوتھ ضلع شمالی کی زیر اہتمام ایڈ موڑ پٹرول پمپ،احسن آباد بنگالی موڑ کی سڑکوں کی خستہ حالی اور سیوریج سسٹم کی بدحالی کے خلاف  جے آئی یوتھ ضلع شمالی کے زیر اہتمام احسن آباد چورنگی پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صدر پبلک ایڈ کمیٹی ضلع شمالی ابو الضیاء  پرویز،جے آئی یوتھ صوبہ سندھ ایڈوائزر کونسل کے صدر سبحان احمد نجمی، صدر جے آئی یوتھ کراچی ہاشم ابدالی، صدر جے آئی یوتھ ضلع شمالی فیصل جمیل ،ناظم علاقہ احسن آباد عبد الوا جد، امین اشعر، کاٹن سوسائٹی ہادی آباد احسن آباد علاقہ مکین اور دیگر ذمہ دار ان  وکارکنان جماعت اسلامی کی بڑی تعداد موجود تھی۔ محمد یوسف نے مزید کہا کہ پورے ضلع شمالی کو کچرا کنڈی بنا دیا ہے ، سڑکیں گندے پانی سے بھری ہوئی ہیں ۔ سڑکیں اس قدر خستہ حال ہیں کہ یہاں سے گزرتے ہوئے خوف آنے لگا ہے ۔ احتجاج میں احسن آباد ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داران ہادی آباد کاٹن سوسائٹی کے مکینوں نے بھر پور تعداد میں شر کت کی ۔

مزیدخبریں