اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)غیرت کے نام پر قتل کے موضوع پر بنائی گئی پاکستانی مختصر میوزیکل ویڈیو 'کی جاناں' کو 2 بین الاقوامی ایوارڈز کے لیے نامزد کرلیا گیا۔اس حوالے سے معروف اداکار و گلوکار محسن عباس نے انسٹاگرام پر مختلف پوسٹس میں میوزک ویڈیو کے 'میامی شارٹ فلم فیسٹیول' اور ’بچارسٹ فلم ایوارڈز‘ میں میوزک کیٹیگری کے لیے نامزد ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔ساتھ ہی انہوں نے 'کی جاناں' میوزک ویڈیو کی ٹیم کو مبارکباد بھی دی۔اس میوزک ویڈیو کی ہدایات ڈائریکٹر نبیل قریشی نے دی تھیں، اس سے قبل انہوں نے لوڈ ویڈنگ اور ایکٹر ان لا جیسی فلموں کی ہدایات بھی دی تھیں۔ویڈیو میں اداکارہ سونیا حسین نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ محسن عباس بھی اس ویڈیو کا حصہ ہیں،اس گانے کی موسیقی شانی ارشد نے ترتیب دی ہے جبکہ اس کے بول بابا بلھلے شاہ کی شاعری سے ماخوذ ہیں۔
غیرت کے نام پر قتل: پاکستانی میوزیکل ویڈیو ’’کی جاناں‘‘2 عالمی ایوارڈزکیلئے نامزد
Sep 08, 2020